مالیگاﺅں/6جون۔ ضلع ناسک میں 4جون کو شدید طوفان اور اس کے بعد ہونے والی بارش نے مالیگاﺅں، منماڑ، چاندوڑ، ایولہ سمیت ناسک ضلع کے دیہی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ طوفان کے باعث پولٹری فارمز، پیاز کے ذخیرہ کرنے والے شیڈ منجمد ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ اسکے علاوہ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ کھمبے گرنے سے بجلی سپلائی بھی مسدود رہی۔ ضلع میں اس طوفان سے بہت سوں کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ واضح ہوکہ بھٹو کھیرنار نامی نوجوان نے اعلیٰ تعلیم نوکری نہ ملنے کی وجہ سے مالیگاوں کے رام پورہ علاقے میں کرائے کی جگہ پر ایک پولٹری فارم بنا رکھا تھا۔ اس کے لیے اس نوجوان نے بینک سے قرض لیا ہے۔ تاہم آج اچانک پولٹری فارم تباہ ہو گیا۔ جس کے سبب اُسے زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
Post Views: 137
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں