مالیگاوں/16جون۔ 14جون کی شب 12بجے جب سید عمران سید جاوید(24سال) نامی نوجوان مستری کا کام کرے دیہات سے واپس مالیگاوں آرہا تھا اور وہ اپنے سازوسامان کے ساتھ ٹرک کے ذریعے مالیگاوں پہنچا اور منماڑ چوپھلی ،شالیمار ہوٹل کے پاس اُس کے ماموں بشیر بھائی ہائی وے پر اُسے لینے کےلئے پہنچے ، تب تیز رفتار ٹرک نے بھانجے سید عمران کو روند ڈالا جبکہ ماموں بشیر بھائی شدید ہیں جو سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس طرح کی معلوما ت سماجی خادم شفیق اینٹی کرپشن نے روزنامہ ڈیجیٹل کو دیتے ہوئے نوجوانان شہر سے اپیل کی کہ بلا وجہ ٹووہیلر گاڑیاں لے کرہائی وے پر نہ جائیں ، انتہائی ضروری کام ہے تب پوری سیفٹی اور احتیاط کے ساتھ گاڑی چلائیں کیوںکہ اکثر رات کے اوقات میں تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیور نشے کے حالت میں اندھا دھند گاڑیاں چلاتے ہیں جس سے چھوٹی گاڑیوں کو کافی خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ اسی کے ساتھ نیشنل ہائی وے نمبر3پر دن بدن ہورہے حادثا ت کی روک تھام کےلئے انتظامیہ کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
Post Views: 126
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں