مالیگاوں/18جون۔پوارواڑی پولیس نے جعفر نگر،نئی بستی فارمیسی نگر میں ایک نوجوان سے دو لاکھ روپے کا بھتہ طلب کرنے والے 6 میں سے 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور اسے ڈنڈے سے مارا پیٹا اور 17 ہزار روپے کا موبائل فون چھین لیا گیا۔ محمد رضوان محمد مظفر احمد (عمر 35، پیشہ:دلالی، رہائش جعفر نگر، مکان نمبر 26، پاٹ کینال، مالیگاوں) سے مبارک رحمت اللہ منیار (عمر 44، رہائشی نئی بستی) ، مالیگاوں)، ناصر تراشن (پورا نام معلوم نہیں)، محمد عابد افضل حسین (عمر 35، ساکن پوار واڑی نزد امین کرانہ، مالیگاوں)، محمد امین محمد ابراہیم (عمر 44، ساکن گلشن حبیب ، نورنگ کالونی کے سامنے ) اور دیگر نامعلوم افراد نے 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ محمد رضوان محمد مظفر نے تاوان دینے سے صاف انکار کر دیا تو مذکورہ ملزمان نے اسے لکڑی کے ڈنڈے سے شدید مارا۔ اوراس کی جیب میں 17 ہزار روپے کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ بعد ازاں عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ اورشکایت پر پوار واڑی پولیس نے بھتہ خوری اور ڈکیتی کے اس کیس میں مبارک رحمت اللہ منیار، محمد عابد افضل حسین، محمد امین محمد ابراہیم نامی 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Post Views: 126
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں