سرخیاں

خلیل دادا کی وصیت کے مطابق،بنت خلیل کے ہاتھوں دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ ؓ کا سنگ بنیاد

مالیگاوں /18جون۔ انسان کو حسن زن رکھنا چاہیے، کون مردود ہے اور کون مقبول ہے یہ صرف اللہ جانتا ہے۔ایک مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔اللہ کے یہاں کون مقبول ہے یہ صرف اللہ ہی جانتا ہے۔مساجد و مدارس کی ذمہ داری سے بڑا ذمہ داری یتیموں کے مدارس اور یتیم خانوں کی ہے۔اس میں کسی بھی قسم کی خیانت کی سخت ممانعت ہے۔اسطرح کے جملوں کا اظہار قاری الطاف احمد نے کیا۔موصوف مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ ؓ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔قاری الطاف نے منتظمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کے یتیم خانے کی تعمیر قابل تحسین و قابل تقلید عمل ہے۔میں خانوادہ حاجی شیخ شفیع کو مبارک دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک مرحوم شیخ خلیل دادا کے اس کار خیر کو شرف قبولیت عطاءفرمائے۔مرحوم خلیل دادا کی بیوہ و بیٹی اور شیخ رشید و آصف شیخ سمیت خانوادہ شیخ شفیع کے تمام ذمہ داران کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین۔انہوں نے حدیث شریف کا مفہوم پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یتیموں کی کفالت کرنے والا جنت میں میرا پڑوسی ہوگا۔
مرحوم شیخ خلیل دادا کی وصیت و خوابوں کے مطابق بتول شفیع ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ ؓ کے سنگ بنیاد قاری الطاف احمد کی دعا و مرحوم خلیل دادا کی بیٹی سمیہ صدف شیخ خلیل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس سے قبل مولانا خالد رشیدی نے اظہار خیال کیا۔ جبکہ منتظمین نے خانوادہ حاجی شیخ شفیع کی جانب سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے پانچ ہزار اسکوائر فٹ پر اسکی تعمیر ہوگی۔جسکا ڈیزائن تیار ہوگیا ہے۔جہاں دینی و عصری تعلیم کا بہترین نظام ہوگا۔یتیم بچیوں کیلئے اردو میڈیم اسکول قائم کیا جائے گا۔یتیموں کیلئے (ہاسٹل) قیام وطعام کا بہتر انتظام کیا جائے گا۔لڑکیوں کو مستقبل میں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم و ہنر مندی کے کورس سکھائے جائیں گے۔دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ ؓ تعمیر کیلئے زمین سے لیکر مکمل تعمیر تک کا پورا خرچ خانوادہ شیخ شفیع جانب سے کیا جائے گا اور یہ بتول شفیع ٹرسٹ کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔اس یتیم خانہ کی مکمل نگرانی علماءکرام کی ٹیم کے ذمہ دی گئی ہے۔اس موقع پر مرحوم شیخ خلیل دادا کی بیٹی سمیہ صدف، شیخ رفیق، شیخ رشید، شیخ جلیل ،شیخ عقیل ،شیخ حسن، آصف شیخ ، حاجی خالد شیخ سمیت خانوادہ شیخ شفیع کے تمام رشتہ دار دوست احباب و متعلقین کے علاوہ علماءکرام، مدارس کے حفاظِ عظام، یتیم خانوں کے ذمہ داران، ڈاکٹرس ، ٹیچرس ،انجینئرس اور زمین کے کاروبار سے منسلک تاجر افراد و شہر کے سرکردہ سیکڑوں تعلیمی،سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات موجود تھیں۔آخر میں آصف شیخ رشید نے تمام مہمانوں اور علما کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہؓکی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کا عندیہ ظاہر کیا اور کہا کہ مرحوم شیخ خلیل دادا کی وصیت و خواہش کے مطابق اس کام کو انجام دیا جارہا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم شیخ خلیل دادا کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین !

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے