مالیگاوں/ 22جون۔ 19جون کی شب دیر گئے بائیک پر سوار 2نوجوانوں نے ایک ہی رات میں 3سے4 جگہ موبائل اور نقدی کی لوٹ کی۔ اس طرح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔ اس معاملے میں سروے نمبر21 ،مولانا یوسف نگر میں عائشہ مسجد کے سامنے پاورلوم کارخانہ دار ، محمد عمران محمد صابر (عمر55،ساکن نیاپورہ ، گھر نمبر554،گلی نمبر2) نے شکایت درج کرائی کہ دو نامعلوم لٹیروں میں سے ایک نے اُن کی آفس میں گھس کر 10ہزار 200روپیوں کے مال مدعے جبری لے فرار ہوگیا۔ اسی وقت پپو تاج ہوٹل کے پاس فیاض الدین (ڈاکٹر) کے پاس موبائل اور 5ہزار نقدی کی لوٹ ہوئی جبکہ محمد علی روڈ پر مرغا گلی میں بھی ایک نوجوان کے ہاتھ میں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہونے کامعاملہ سامنے آیا ۔ اس سلسلے میں دونوں ملزمین کے خلاف شہر کے سٹی پولس، قلعہ پولس ، آزاد نگر، پوار واڑی پولس اسٹیشن میں الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ لہٰذا پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے محبوب حسن فضل محمد عرف دیدا(ساکن کالی کھولی، گولڈن نگر) جو کہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا اُسے پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے قبضے سے نقدی اور موبائل ضبط کرلئے گئے اُسے کل عدالت میں پیش کیا گیا اور مہربان جج نے اُسے 23جون تک پولس کسٹڈی میں بھیجنے کا حکم سنایا۔
Post Views: 133
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں