مالیگاؤں/۳مئی۔ آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حدود میں نیاپورہ گلی نمبر 1 یہاں فریادی خاتون نے اپنے 14 ماہ کے بیٹے کو اپنے گھر آنے کی اجازت نہ دینے پر طیش میں آکر فریادی کے بیٹے کو جان سے مارنے کی نیت سے کوئی زہریلی دوا پلا دی ،جس سے بچے کو قے ہو گئی اور کھانا کھلانے کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد خاتون کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ 23 مارچ کو رات 10:30 بجے پیش آیا۔ اس معاملے میں نسیم السحر ریحان احمد (29) رہائش نیاپورہ گلی5 ، خاتون نے خود پولس میں شکایت درج کرائی۔ 14ماہ کے بچے کا نام ارسلان ریحان احمدبتایا گیا۔ اس معاملے میں پولس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ساتھ ہی302کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ واضح ہو دوا پلانے کے بعد ارسلان کو مسلسل الٹیاں ہونے لگیں اور اسے مالیگاؤں اور ناسک میں علاج کے لیے داخل کرایا گیاتھا دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔
Post Views: 113
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں