مالیگاﺅں /۱۳مئی۔ ضلع بھر میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کا سلسلہ جا ری ہے تیز موسلا دھار بارش کے سبب کئی مقامات پر بجلی گرنے اور گھروں کے نقصان کی اطلاع ہے ۔ کل صبح 6بجے کے درمیان بارش کے دوران بجلی گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چاندوڑ کے بھاٹگاﺅں روڈکے پرسول علاقہ کی ساکن شوبھا کیلاش نکم نامی، 48سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ شوبھا کیلاش نامی خاتون صبح ۶ بجے کے درمیان اپنے گھر کا آنگن صاف کررہی تھی تبھی اس کے جسم پر بجلی گری ۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں چاندوڑ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد اسے مردہ قرار دیا ۔ خاتون کے لڑکے پوپٹ نکم نے چاندوڑ پولیس کو اطلاع دی ۔چاندوڑ پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کیا اور مزید جانچ پولیس حولدار منسا رام کر رہے ہیں ۔ اسی طرح کل کی موسلا دھار بارش کے بعد میسن کھیڑے کے دتو ڈھونبرے کی بھینس اور جگناتھ مہالے کی گائے بھی ہلاک ہوگئی ۔
Post Views: 125
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں