مالیگاﺅں/۱۳مئی۔ بندوق کا ڈر بتاکر ۴ لوگوں نے ایک نوجوان سے 27ہزار روپئے لوٹ کر راہ فرار اختیار کرلی ۔پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ کا اندراج کیا اورمزید جانچ کررہی ہے ۔ پولس کو دی گئی فریاد کے مطابق منماڑ چوپھلی روڈ پر رات کو ساڑھے دس بجے کے درمیان پھل فروخت کرنے والے شیخ سلیم کا لڑکا کلیم روڈ سے جا رہا تھا تبھی روڈ پر ۴ افراد نے روکا اور بندوق کا ڈر بتاکر اس کی پینٹ سے زبردستی 27ہزار روپئے نقدی نکال لئے اور راہ دفرار اختیار کر لی اس لوٹ کے خلاف کلیم کے والے پھل فروخت کرنے والے شیخ سلیم شیخ افضل 58سال ساکن سروے نمبر 212 گٹ نمبر 6نیا آزادنگر نے قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی ہے ۔ فریاد کے مطابق پولیس نے ملزمین آصف مگا، حیات دادا ، عادل شیرا اور سمیر چاروں کے پورے نام معلوم نہیں ۔ان پر مقدمہ درج کیا ہے فریاد میں بتایا کہ کلیم نامی شخص منماڑ چوپھلی روڈ سے جا رہا تھا تبھی مذکورہ چاروں افراد آئے اور بندوق کا ڈر بتاکر کلیم کے پیسے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔ قلعہ پولیس کے انسپکٹر ڈوئی فوڑے اس معاملے میں مزید جانچ کر رہے ہیں ۔
Post Views: 99
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں