سرخیاں

مارکیٹ کمیٹی میں جانوروں کی خرید و فروخت اور بیوپاریوں کو سہولیات فراہم ہوگی :ادوئے ہیرے

مالیگاﺅں/ 28مئی۔گذشتہ دنوں مالیگاﺅں مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمن اور وائس چیئرمن کا چناو¿ عمل میں آیا۔ اور دونوں ہی عہدیداران نے چارج سنبھالتے ہی پوری مارکیٹ کمیٹی کے ہر ایک چپے کا جائزہ لیا اور کسانوں اور بیوپاریوں سے کھلے عام بات چیت کی ۔جہاں بیوپاریوں اور کسانوں نے مارکیٹ میں اپنی ہونے والی تکالیف و پریشانیوں کو کھل کر اظہار کیا۔ اسی طرح نومنتخب چیئرمن ڈاکٹر ادوئے ہیرے اور وائس چیئرمن ایڈوکیٹ وِنودچوہان نے تمام مسائل کو بغور سن کر اسے فوراً حل کرنے کا حکم مارکیٹ کمیٹی کے سکریٹری اشوک دیسلے کو دیا اور کی گئی کاروائی کا احوال چیئرمن آفس میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔ مارکیٹ کمیٹی کے اس جائزاتی دورے میں ڈاکٹر ادوئے ہیرے نے سبزی ترکاری کے مقام کے ساتھ ساتھ اناج، دالیں، پھل فروٹ، چاراوغیرہ کے مقام کا بھی جائزہ لیا۔ وہیں ڈاکٹر ہیرے نے جانوروں کی خرید وفروخت کے مقام کا بھی بغور جائزہ لیا اور کہاکہ چند دنوں کے اندر ہی اس مقام پر جانوروں کی خرید وفروخت کی سہولیات اور بیوپاریوں کےلئے آسانیاں مہیا کرنے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر رویندر نکم، بھیکا کوتکر اور دیگر مارکیٹ کمیٹی کے ڈائریکٹرس و عہدیداران موجود تھے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے