سرخیاں

یوپی کا اثر اب مہاراشٹر میں احمد نگر کا نام بدل کر ”اہلیا نگر“ رکھا جائے گا

مالیگائوں/1جون۔ ریاست اتر پردیش میں نام بدلنے کی لہر بڑی تیزی سے جاری ہے۔ شہروں اور قبصوں کے نام دھڑا دھڑ تبدیل کئے جارہے ہیں۔ اس کا سیدھا اثر اب مہاراشٹر میں دیکھا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنی عہدے کا آخری آخری فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اورنگ آبا دکے نام سمبھا جی نگر ہو گیا ہے۔ اس کے بعد اورنگ آباد کے شہریان نے پراثر احتجاج درج کروایا تھا۔ لہٰذا یہ معاملہ ابھی لیت و لعل کا شکار ہے۔ کل 31مئی کو موجودہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ احمد نگر اب ‘ اہلیا دیوی ہولکر نگر ‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ اعلان احمد نگر کے چونڈی میں اہلیہ بائی ہولکر کے 298 ویں یوم پیدائش سے متعلق ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کیا۔لہٰذا اب دیکھنا یہ کہ احمد نگر کے باشندگان یہ نام قبول کریں گے یانہیں؟

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے