سرخیاں

آئی پی ایل فائنل کے سٹے باز پولس کے شکنجے میں

ناگپور/1جون۔ آئی پی ایل فائنل میچ کے دوران لوگ کرکٹ کے کھیل کی خوشی میں مگن رہے۔ اس دوران میچ کے دوران آن لائن سٹے بازی بھی شروع ہو گئی۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ کے دوران کچھ لوگ سٹے بازی میں مصروف تھے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ناگپور پولیس نے ایسے ہی دو ’بکی‘ کو گرفتار کیا جو ایئرپورٹ پر آئی پی ایل فائنل پر سٹے بازی کر رہے تھے۔ یہ بکی گوا سے ناگپور آئے تھے۔بکیوں کے نام کمار ہری کمار سچدیو ( ساکن جری پٹکا) اور ہیمنت راجکمار گرشگیانی ( ساکن شاردا کمپنی چوک، کامٹھی روڈ) ہیں۔ان ملزمان نے آئی پی ایل کرکٹ میچ کے دوران غیر قانونی سٹے بازی اور بے حساب مالی لین دین کے ذریعے حکومت کو دھوکہ دینے کے کام کو انجام دیا ہے۔ ان کے خلاف مہاراشٹر کے جوئے سے متعلق قوانین کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ پولس کو شبہ ہےکہ ان بکیز کا یہ غیر قانونی کاروبار مہاراشٹر سمیت ریاست سے باہر پھیلا ہوا ہے۔ تفتیش اور پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے