مالیگائوں/ 12جون۔ کل دوپہر کو مالیگاوں کیمپ میں واقع MSGکالج میں چند شر پسند عناصروں نے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ ملی معلومات کے مطابق MSGکالج میں کیریئر گائیڈنس کے عنوان پر طلبہ کا رہنمائی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں ”ستیہ مالک لوک سیوا گروپ“ کے ذمہ داران انیس کٹی (پونہ) اور کچھ مقامی ذمہ داران کے تعاون سے پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں فوج، سول سروس، نیوی آفیسر و دیگر عوامی خدمات کے اداروں میں نوکری اور اہم عہدوں کی حصولیابی کیسے ہو اس مقصد سے طلبہ کی رہنمائی کی جارہی تھی پروگرام کے اختتامی مرحلے میں رسم شکریہ کے دوران ریاض سر نے اسلامی طریقہ سے شکرادا کیا تب وہاں موجود کچھ برادران وطن یہ بات ناگوار گذری اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ اسی اثناءکالج کے باہر بھی شرپسندوں کی بھیڑ جمع ہوئی۔ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سبھاش نکم نے پولس کو اطلاع دی ۔ تب پولس کی بھاری جمعیت نے کالج پہنچ کر ہنگامہ کر رہے شرپسندوں کو کھدیڑ دیا۔ اُسی دوران کچھ لوگ پولس اسٹیشن پہنچ کر معاملہ درج کروانے کی کوشش کرنے لگے۔ جہاں آو¿ٹر کے ایم ایل کی شرپسندانہ کاروائی سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بہرحال کیمپ پولس اور چھاو¿نی پولس میں فی الحال کوئی معاملہ درج نہیں ہوا ہے مقامی اے ایس پی اور ڈی وائے ایس پی حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور افواہوں اور دھیان نہ دینے کی گذارش اخباری نمائندوں سے کی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ مذکورہ تنظیم کے مقامی نمائندے اعجاز سر اور ریاض سر وغیرہ طلباءکے بہتر مستقبل کو لے کر ا سطرح کے سنجیدہ اور رہنمایانہ پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں۔ فی الحال کالج کے باہر موجود شرپسندوں کو ”پاکی آدھا ایمان ہے“ ہندی لکھی اس تحریر پر اعتراض ہوا ۔ جسے بعد میں ہٹا لیا گیا۔رات دیر گئے تک معاملے کورفع دفع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Post Views: 136
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں