سرخیاں

پینٹنگ کاکام کرکے واپس لوٹ رہے جاوید احمد حادثہ میں جاں بحق


مالیگاوں/ 13جون۔ آس پاس کے دیہاتوں میں کلر پینٹ کاکام کرنے والے محوی نگر کے باشندے جاوید احمد عبدالمجید(33سال) کا کل12جون کو سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا۔ وہ کل شام میں حسب معمول کام سے واپس لوٹ رہے تھے کہ گی گاوں روڈ، چالیس گاو¿ں پھاٹے کے پاس ایک لال رنگ کی سویفٹ ڈیزائز MH19.CU.5111نے ٹووہیلر MH41.CK.4790کو اتنی زبردست ٹکر دی کہ وہ جاوید احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مہلوک 3بچوں کا باپ تھا جو اپنی ماں بیوی کے ساتھ محوی نگر میں سکونت پذیر تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سماجی خادم شیخ شفیق انٹی کرپشن موقع واردات پر پہنچے ۔مہلوک کے جیب میں موجود موبائل فون کی مدد سے اہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دی گئی بعد ازاں لاش سول اسپتال پہنچائی گئی اور پھر تعلقہ پولس نے سول اسپتال پہنچ کر تمام کاروائی مکمل کی ، شب 10بجے لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے