سرخیاں

مالیگاوں : دو موبائل چور گرفتار

مالیگاﺅں/14جون۔پوارواڑی پولس نے موتی ہائی اسکول روڈ پر ایک پاورلوم مزدور کی جیب سے 15,000 روپے کا موبائل فون چوری کرنے والے 3 میں سے 2 چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاورلوم ملازم توصیف احمد حمید علی (عمر 22، ساکن موتی ہائی اسکول روڈ، مالیگاوں) کی جیب میں 15000 روپے مالیت کا موبائل فون موجود تھا جو 3چوروں نے لے بھاگا۔ا س معاملے میں محمد شاہ رُخ محمد رفیق (24، اَستا نگر، سوندگاوں پھاٹہ) ، ریاض خان فیاض خان (28 سال، مالیگاوں) کو پوار واڑی پولیس نے گرفتا ر کرلیا ہے۔ بہرحال ڈی جے بڑگجر اس معاملہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے