مالیگاوں/20جون۔29جون بروز جمعرات کو عیدالاضحی کا تہوار منایا جائے گا۔چوںکہ ریاست میں گائے کے نسل کے مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون نافذ ہے۔اس لحاظ سے شہر میں غیر قانونی جانوروں کا ذبیحہ نہ ہو اس کی روک تھام کےلئے مالیگاوں کے 13 مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ ہر ناکہ بندی پر پولس کی مسلح نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس پس منظر میں باہر سے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے شہر کو ملانے والی اہم سڑکوں کو 13 مقامات پر بند کر دیا گیا تھا۔اسی کے ساتھ مشتبہ گاڑیوں سے تفتیش جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے ناکہ بندی جانوروں کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکے گی۔ اور عید الاضحی کے بعد مزید چند روز تک ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ متعلقہ سیکٹر کے انچارج افسران کو ہفتہ وار بازار میں جانوروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔افسران اس جگہ کا اچانک دورہ کریں گے اور معائنہ کریں گے۔ اگر جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کا پتہ چلا تو براہ راست مقدمات دائر کئے جائیں گے۔اس طرح کا بیان ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی نے دیا ہے۔
ان مقامات پر کی جائے گی ناکہ بندی:
منماڑ چوپھلی، آواڑی نالہ، دیورے بستی، چندن پوری گیٹ، ٹہرے چوپھلی، چالیس گاو¿ں پھاٹا، کالواڑی پھاٹا، سوندانے (دیولہ پھاٹا)، نیم گاوں (ناندگاوں روڈ)، کرنجگوان روڈ ،کسمبا روڈ، گاوتی بنگلہ، وڈنیر کھاکورڈی، نامپور روڈ ۔
Post Views: 128
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں