سرخیاں

زمین کی خرید و فروخت میں 1کروڑ25لاکھ کی دھوکہ دہی 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مالیگاوں/20جون۔ چھاو¿نی پولس اسٹیشن سے ملی اطلاع کے مطابق زمین کی خرید و فروخت کے لین دین میں کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس معاملے میں زمین ایجنٹ واسودیو پرکاش شرکے (مالیگاوں )سمیت 9 لوگوں کے خلاف چھاونی پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ ناسک میں رہائش پذیر لوکیش شنکر نکمبھ کے ساتھ 1کروڑ25لاکھ روپئے کا دھوکہ ہوا ہے۔ اس طرح کی شکایت فریادی لوکیش نکمبھ نے چھاونی پولس میں درج کرائی۔ ان کی شکایت پر ملزم واسودیو شرکے اورموہن جیون سونونے، اشوک دیورے ،ابراہیم رزاق ڈاکٹر، ستیش سریش شتریہ ،دنیش گردھاری لال رنگاٹھا، وندنا دنیش رونگٹھا، راکیش گردھاری لال رنگاٹھا ،انیتا راکیش رونگٹھا،تمام 9لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نکمبھ نے دیانہ شیوار میں پلاٹ کی آمدنی کا لین دین 1 کروڑ 25 لاکھ روپے میں طے کیا۔ 16 نومبر 2021 کو خریداری کے دن ملزم اورایک اور کے نام پر تین مختلف سودا کیا گیا۔ لین دین کے لیے 14 لاکھ 84 ہزار روپے کے چیک جاری کیے گئے۔ مذکورہ چیک بینک میں جمع کرایا گیا تھا۔ جس میں سے واسودیو شرکے نے چیک دیا۔ جب نکمبھ نے شرکے کا دیا ہوا چیک بینک میں جمع کرایا تو مذکورہ چیک باو¿نس ہوگیا۔ اس کے بعد واسو شرکے نے مزید ایک چیک دیا وہ بھی باو¿نس ہو گیا اس طرح واسو کے ذریعے دیئے گئے دونوں چیک باونس ہوگئے لیکن شرکے نے نکمبھ کی طرف سے کمیشن کے طور پر دیا گیا 11 لاکھ کا چیک بینک میں جمع کروا کر کیش کر دیا۔ اس معاملے میں نکمبھ نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے شکایت درج کرائی تھی۔ مذکورہ مقدمہ اس درخواست کی انکوائری پر درج کیا گیا۔ پولس سب انسپکٹر چودھری مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے