سرخیاں

مالیگاوں کے نوجوان کو خودکشی پر اُکسانے پر 2 افراد کے خلاف جرم

مالیگاوں/27جون۔ شہر کے دریگاوں کے وکاس جی بھاو¿ نامی نوجوان نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی۔ یہاں تعمیری کام جاری تھا۔اس سلسلے میں بلڈنگ مٹیریل کےلئے وِکاس نے ایک تاجر عارف شاہ کو رقم دی تھی بعد میں وِکاس نے رقم واپسی کا مطالبہ اس پر عارف شاہ نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ لہٰذا شبہ ہے کہ اس نے مہلوک کے ساتھ دھوکہ دہی کی اس کے بعدوِکاس نے خود کشی کا قدم اٹھایا۔ اس معاملے میں عارف شاہ اور فاروق (پورا نام معلوم نہیں) دونوں کے خلاف آزاد نگر تھانے میںخودکشی کے لیے اکسانے، دھوکہ دہی اور ذات پات کی زیادتی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ عارف نے حلفیہ بیان دیا تھا کہ مشرقی حصے میں گھر بنانے کا بڑا منصوبہ ہے۔ اس اسکیم میں بلڈنگ میٹریل سپلائر بننے کے لیے، اس نے 2018 میں وکاس اوشیرے اور رادھی شیام دریکر سے چیک اور نقدی کی شکل میں بیس لاکھ روپے لیے تھے۔اس کے علاوہ وکاس نے عارف کو تقریباً پانچ لاکھ کا عمارتی سامان بھی دیا تھا۔ وکاس نے عمارت اور سامان کے لیے رقم مانگنے کے لیے لڑائی شروع کر دی۔جیسے ہی عارف نے پیسے دینے سے مسلسل گریز کرنا شروع کیا۔ اس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کے بعد اہل خانہ نے موقف اختیار کیا کہ جب تک ملزمان کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج نہیں کیا جاتا لاش کو تحویل میں نہیں لیں گے۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ آزاد نگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے