سرخیاں

نعمانی نگر میں 75 ہزار گٹکے سمیت نوجوان گرفتار

مالیگاوں/ 27جون۔ پوار واڑی علاقہ میں نعمانی نگر، سروے نمبر۔ 193/1 گلی نمبر 03 کو پولس نے 74 ہزار 119 روپے مالیت کا گٹکا سٹاک قبضے میں لے کر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا۔یہ سنیچر کی شام تقریباً 5 بجے کیا گیا۔ ناسک دیہی اسپیشل ٹیم پولس نتن ساپکلے (38) نے شکایت درج کرائی۔ اس معاملے میں فضل خان فاروق خان (32، نعمانی نگر پوارواڑی )کو گٹکا اور پان مسالہ فروخت کرتے ہوئے 74 ہزار 119 روپے مالیت کے مال متاع کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک نوجوان فرار ہے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے