دھولیہ/۳مئی۔ ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر ابھینو گوئل نے بتایا ہے کہ دھولےہ لوک سبھا حلقہ کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے چوتھے دن چھ امیدواروں نے چھ پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ 02-دھولیہ لوک سبھا حلقہ انتخاب-2024 کا نوٹیفکیشن 26 اپریل کو شائع کیا گیا ہے اور آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا چوتھا دن ہے ۔بھرت بابوراؤ جادھو، آزاد ایک درخواست، پاٹل شیواجی نتھو( آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی )ایک درخواست، شیخ محمد زید شمیم احمد(ویلفیئر پارٹی آف انڈیا )نے ایک درخواست، مقیم الدین شیخ(بھیم سینا )نے ایک درخواست، سریش جگناتھ برہانکر (آزاد )اور سنجے رامیشور شرما (آزاد )نے 6 درخواستیں داخل کی ہیں۔ اس کے علاوہ 8 امیدواروں نے 13 کاغذات نامزدگی حاصل کیں، کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن فیصلہ افسر شری گوئل نے ایسی اطلاع دی ہے۔
Post Views: 96
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں