سرخیاں

کانگریس سے لڑائی بعد میں ہوگی ،ابھی بی جے پی کو ہرانے اور دستور کو بچانے

مہا وکاس آگھاڑی کی مشترکہ کانگریسی امیدوار شوبھا بچھاﺅ کو حمایت :مستقیم ڈگنٹی
مالیگاؤں/۱۰مئی۔ کانگریس پارٹی سے لڑائی بعد میں ہوگی ابھی ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور بی جے پی کو ہرانے کیلئے اور دستور ہند کی حفاظت کیلئے مہا وکاس آگھاڑی کی مشترکہ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر شوبھا بچھاﺅ کو حمایت دی جا رہی ہے اور ہم ان کا کام کریں گے گلی گلی ان کےلئے ووٹ طلب کریں گے اور عوامی بیداری پیدا کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ تاکہ اس ملک سے فرقہ پرستی اور ذات پات کی سیاست کا خاتمہ کیا جاسکے اور سنویدھان کو بچایا جا سکے ۔ اس طرح کا اعلان سماجوادی پارٹی مالیگاﺅں صدر شان ہند اور یوا نیتا مستقیم بھائی ڈگنیٹی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا ہے ۔ سماجوادی لیڈران نے اپنے بنگلہ پر منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کا بھی جواب دیا اور بتایا کہ ملک میں سماجودای پارٹی سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اور صدر سماجوادی پارٹی اکھلیش یاد واور انکی فیمیلی پوری جواں مردی کے ساتھ بی جے پی اور اس کے امیدواروں سے سخت مقابلہ کررہی ہے اسی طرح لالو پرساد یادو اور ان کی فیمیلی پوری شدت کے ساتھ بھاجپہ کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے الیکشنئی میدان میں موجود ہیں ۔ اسلئے اب مالیگاﺅں کی عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انڈیا اتحاد کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا بچھاﺅ کو بھر پورووٹ دیں جنکا نشان پنجہ ہے ۔ مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ یہ لڑائی شیخ آصف کی نہیں ہے یہ لڑائی اعجاز بیگ کی نہیں ہے یہ لڑائی ڈاکٹر خالد پرویز یا مفتی محمد اسماعیل یا میری نہیں ہے بلکہ یہ لڑائی سنویدھان کی لڑائی ہے اور سنویدھان کو بچانے کی لڑائی ہے ۔ اسلئے موجودہ حالات میں عوام کو سیکولر امیدوارشوبھا بچھاﺅ کو کامیاب کرنا ضروری ہے ۔ 2014اور2019کی بہ نسبت 2024کے چناﺅ میں مذہبی جنون کم ہوا ہے اور بی جے پی کی شکست یقینی ہے اسلئے عوام کو ووٹنگ فیصد بڑھانا ہوگا اور فہرست رائے دہندگان کے مطابق پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا وقت کی بڑی ضرورت ہے اسکے لئے ہم عوام کے درمیان جائیں گے اور جمعہ 17مئی 2024کو ایک عوامی جلسہ بھی لیں اور مسلسل عوام سے رابطہ کرتے ہوئے کام کیا جائے گا ۔ شان ہند صدر سماجوادی نے بتایا کہ ہم نے مالیگاﺅں کی تعمیرو ترقی کے کئی مدعوں کو لیکر انڈیا اتحاد کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا بچھا ﺅ کو حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ شان ہند نے کہا کہ یہ الیکشن اقلیتوں اور دستور کے تحفظ کا الیکشن ہے۔ ہم نے شہر کی ترقی کیلئے پاورلوم صنعت کے مسائل کی یکسوئی کیلئے بنکروں کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اور تلواڑہ سے مالیگاﺅں فلٹر پلانٹ تک پانی کی پائپ لائن کے کاموں میں تیزی کیلئے اور دیگر اہم مسائل کی یکسوئی کیلئے امیدوارہ سے بات کی ہے اور اگر عوام انہیں چن کردیتی ہے تو مالیگاﺅں کی ترقی کے کام کاج کروائیں گے ۔ پریس کانفرنس میں ایک پوسٹر کا بھی اجراکیا گیا جس میں دبدبہ تھا دبدبہ ہے دبدبہ بنا رہے گا ، جڑے گا مالیگاﺅں جیتے گا انڈیا ۔عنوان سے ایک پوسٹر کا بھی اجرا کیا گیا ۔ پریس کانفرنس میں عبد الباقی راشن والے، سہیل عبد الکریم ، مولانا زاہد ندوی ، پروفیسر رضوان خان ، عبد الرشیدسیٹھ ایولے والے ، احتشام بیکری، سلیم گڑ بڑ، رئیس ستارہ ، خورشید کابل، وغیرہ بھی موجود تھے ۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے