سرخیاں

جرائم کی نیت سے مشکوک حرکتیں کرنے والے دو شخص تلوار کے ساتھ گرفتار

مالیگاؤں/ ۱۴مئی۔ ڈکیتی کی تیاری کرنے والے گروہ کے دو افرا د کو پولیس نے تلوار سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ بقیہ چار افراد نے راہ فرار اختیا ر کرلی پولیس کی تفصیل کے مطابق آزاد نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ناندیڑی اسکول کی دیوار سے لگ کر 6، غنڈہ عناصر کسی مقام پرڈکیتی کرنے کی تیاری میں تھے ۔پولیس کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی پولیس نے کا روئی کرتے ہوئے سبھی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر نے کی کوشش کی تاہم دو افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی بقیہ چار ملزمین پولیس کی گرفت میں نہ آسکے اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کانسٹبل گووندا نمبا برہاڑے 35سال عمر نے پولیس کو فریاد دی ہے ۔ فریاد میں کہا گیا کہ سلطان خان سلیم خان 32سال ساکن مدنی نگر گلی نمبر ۲علیم شیخ مشتاق 24ساکن جمہور نگر گٹ نمبر ۱دونوں گرفتار ہوگئے ہیں۔ان کے ساتھ الطاف خان ساکن عائشہ نگر شیخ عابد اور ا ن کے ساتھ مزید دو افراد اس طرح یہ تمام چھ افرادڈکیتی کرنے کے ارادے سے جمع تھے ۔پولیس نے ان افراد پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے قبضے سے لوکھنڈی گج، اسکرو ڈرائیور،تلوار وغیرہ ضبط کیا ہے اور ،مقدمہ درج کیا ہے اور مزید جانچ و تحقیق پولیس سب انسپکٹر کولی کررہے ہیں ۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے