ممبئی/۱۴مئی۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں پیر کی دوپہر ایک زوردار طوفان آیا۔ تیز طوفان کی وجہ سے ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر ایک بڑا ہورڈنگ بورڈ گر گیا۔ پٹرول پمپ پر لوگ اپنی گاڑیوں میں تیل بھر رہے تھے ۔ تبھی یہ حادثہ ہوا۔ اس سے پہلے کہ لوگ کچھ سمجھ پاتے، لوہے کے اینگل سمیت پورا بورڈ پٹرول پمپ پر گر گیا۔ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ 67 افراد کو بچا کر باہر نکالا گیا ہے۔ حادثے میں 100 سے زائد افراد ہورڈنگ کے ملبے تلے دب گئے۔ پیر کی سہ پہر شدید طوفان کے دوران ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ تیز ہوا دیکھ کر کئی مقامات پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گھاٹ کوپر کے پٹرول پمپ میں بورڈ کے گرنے کا واقعہ بھی کیمرے میں قید ہوا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گھاٹ کوپر میں ہورڈنگ گرنے کے معاملے میں اب تک 67 لوگوں کو ملبے تلے سے بچا لیا گیا ہے۔ 51 زخمیوں کو راجواڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 3 زخمیوں کو ایچ بی ٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
Post Views: 95
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں