سرخیاں

اب کسانوں کو ملیں گے 12ہزار روپئے

مالیگاﺅں/31مئی۔ مہاراشٹر حکومت نے منگل کو ریاست کے کسانوں کے لیے دو بڑے اعلانات کیے ہیں۔ کابینہ کی میٹنگ میں ”نمو شیتکاری مہا سمان ندھی اسکیم “کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اب اس اسکیم کے تحت مہاراشٹر حکومت کسانوں کی ایک سال میں 2000 روپے کی مدد کرے گی۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کی کابینہ نے کسانوں کو 1 روپے میں فصل بیمہ کا فائدہ حاصل کرنے سے متعلق تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔کسانوں کو تحفہ دیتے ہوئے کابینہ نے منگل کو ان دونوں اسکیموں کو منظوری دی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ان دونوں اسکیموں کا اعلان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں کیا گیا۔ اب ان دونوں اسکیموں کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے۔نمو شیتکاری مہا سمان ندھی یوجنا کے تحت حکومت مہاراشٹر کے ذریعہ کسانوں کو ہر سال 6,000 روپے کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ مرکز کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی مدد سے مختلف ہوگا۔ مرکزی حکومت پہلے ہی کسانوں کو ہر سال 6 ہزار روپے کی سمن ندھی دیتی ہے۔ اب اگر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے دی جانے والی ان امدادی رقم کو ملایا جائے تو ہر سال حکومتوں کی طرف سے کسانوں کو 12,000 روپے کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے