سرخیاں

MSGکالج معاملہ:مذہبی تبلیغ کی بات بالکل بے بنیاد اور غلط ہے. اہلیان شہر سے امن وامان کوبرقراررکھنے کل جماعتی تنظیم کی اپیل

مالیگاوں/13جون۔مورخہ 12جون 2023 ء بروز پیر کو کل جماعتی تنظیم کی میٹنگ ہوئی۔جس میں بتایاگیا کہ گذشتہ روز کیئرگائیڈنس کے نام سے ایک پروگرام MSGگراونڈپرمنعقدہوا جس کامقصد طالبان علم کی رہنمائی کرنا ہے کیئرگائیڈنس کاعنوان دے کر آرمی نیوی اور ایئرفورس میں ملازمت کوکس طرح حاصل کی جائے اور اس ملک کانوجوان اپنے دیس کی خدمت کیسے کرسکے اس کے تعلق سے یہ پروگرام تھا جس میں مذہبی پرچار کی بات بالکل بے بنیاد اورغلط ہے مگرفرقہ پرستوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شہر کے امن وامان کوخراب کرنے کی کوشش کی یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے ایسے حالات میں پولس انتظامیہ نے جس طرح حالات کوقابومیں کیاوہ قابل ستاےش ہے ان حالات کودیکھتے ہوئے کل جماعتی تنظیم کایہ بھی احساس ہے کہ اس طرح کے حالات پیداکرکے اگرکوئی اپناسیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتاہے تووہ اس میں کامیاب ہرگزنہیں ہوسکتے کل جماعتی تنظیم کے ذمہ داران پولس انتظامیہ سے رابطہ بنائے ہوئے ہےں اورحالات کوکنٹرول میں کرنے کیلئے انتظامیہ کےساتھ ہے ایسے موقع پر انتظامیہ حالات پرگہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔اہلیان شہر مالیگاوں سے کل جماعتی تنظیم اپیل کرتی ہے کہ مطمئن رہیں اور امن وامان کوبرقراررکھیں ۔اس میٹنگ میں فیروز اعظمی ،مولاناشکیل فیضی ، مولانا سراج احمدقاسمی ،اطہر حسین اشرفی ،مولانا جمال ناصرایوبی ،اکبرسیٹھ اشرفی ،ڈاکٹراخلاق احمد انصاری ،آصف حسین بوہرہ موجودتھے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے