مالیگاﺅں/۵مئی۔ پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اسٹار ہوٹل کے قریب ہائے وے پر ہاپوس آم کی خریدی کو لیکردھوکہ دہی کا معاملہ درج ہوا ہے ۔ اس ضمن میں حاصل تفصیل کے مطابق اسٹار ہوٹل کے پاس چھوٹا ہاتھی ٹیمپو میں ۸۸ ہزار روپئے مالیت کے ہاپوس آم لائے گئے تھے ۔آم کی پیٹیوں کا سودا ہونے کے بعد بیوپاری کو پیسے نہ دیتے ہوئے آم خریدنے والا نظیم شیخ پورا نام معلوم نہیں اور اسکے دو ساتھیوں نے راہ فرار اختیار کرلی ۔ جمعرات کی رات پونے دس بجے کے آس پاس یہ معاملہ پیش آیا شاہین ذوبین خان ۳۴ سال ساکن لانجے گاﺅں ضلع رتنا گیری نامی آم کی بیوپاری نے پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی ہے ۔ اور بتایا کہ آم کی خریدی میں بطور گواہ الفاظ اللہ بخش نے اپنے پاس کا آم کا پیسہ نہ دیتے ہوئے اسی روڈ پر بلاتے ہوئے چھوٹا ہاتھی ٹیمپو کے ڈرائیور اور اس کے بیٹے کو کھانے اور چائے کیلئے لے گیا اور ٹیمپو سے آم اتار کر پیسے نہ دیتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی اور ۸۸ ہزار روپئے کی دھوکہ دہی کی ۔ پولیس نے فریادی کی شکایت کے مطابق تین افراد پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ مزید تحقیقات حولدار داداجی مورے کررہے ہیں ۔
Post Views: 103
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں