سرخیاں

نوجوان پرتلواراور کلہاڑی سے جان لیوا حملہ ، 3گرفتار

مالیگاؤں/ ۱۲مئی۔ پرانے تنازعہ کو بہانہ بناکر پلمبر شیخ حیات شیخ شکیل (26سال )ساکن اسلا م آباد حیات مسجد کے پاس ،مالیگاﺅں پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے ۔حملہ آوروں نے گاﺅٹھی کٹہ سے دھمکاتے ہوئے گالی گلوچ بھی کی اور تلوار اور کلہاڑی سے حملہ کیا اور جان سے مارنے کی کو شش کی ۔ حملہ آوروں سے شر پسند غنڈہ عناصر نے پلمبر شیخ حیات کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے جیب سے 17ہزار روپئے کی جبری چوری بھی کی اس معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3غنڈہ عناصر کو گرفتار کیا ہے ۔ مار دھاڑ کے اس معاملے میں شیخ حیات شیخ شکیل نے پولیس کو اپنی شکایت دی ہے ۔ آزاد نگر پولیس نے شیخ کلیم شیخ سلیم ( 24سال )، شیخ عادل شیخ شفیق (21سال )،رفیق بھوریا ان تین افراد کے خلاف قتل کی کوشش، آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس معاملے تین ملزم گرفتار ہوئے ہیں۔ مزید جانچ پولیس آفیسر ڈانگے کر رہے ہیں ۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے