سرخیاں

ممبئی کی خونی ہورڈنگ بورڈکا نام لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج۔۔۔۔۔حادثے میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی14

ممبئی/15مئی۔ یہاں کے گھاٹ کوپر علاقے میں ہورڈنگ حادثے میں اب تک 14 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 44 لوگ بی ایم سی کے راجواڑی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ این ڈی آر ایف کا بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس حادثے کے بعد طرح طرح کے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ہورڈنگ کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا اس کا نام لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ اسے ممبئی میں سب سے بڑے ہورڈنگ کے طور پر ‘لمکا بک آف ریکارڈز’ میں درج کیا گیا تھا۔ممبئی شہر میں اس طرح کے کئی چھوٹے بڑے اشتہاری ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ ان کی تنصیب کےلئے مقرر کردہ معیارات پر پورا نہیں اترتے جس کی وجہ سے جب طوفان آتا ہے تو کبھی سڑک پر گرتے ہیں تو کبھی گھروں پر۔ گھاٹ کوپر میں پیر کی شام پیش آنے والے ہورڈنگ حادثے نے بھی کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ سب سے پہلے جب 40 فٹ کے ہورڈنگز لگانے کی اجازت دی گئی تھی تو پھر 120 فٹ کی ہورڈنگ کیوں لگائی گئی؟اس وقت ممبئی پول انتظامیہ، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)، محکمہ ریلوے وغیرہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پٹرول پمپ پر گرنے والے ہورڈنگ کا رقبہ 1583 مربع میٹر تھا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن، محکمہ ریلوے اور اشتہاری کمپنی ایگو میڈیا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق جس زمین پر ہورڈنگ لگائی گئی ہے وہ کلکٹر اور مہاراشٹر گورنمنٹ پولیس ہاؤسنگ ویلفیئر کارپوریشن کے قبضے میں ہے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے