سرخیاں

لبیک ہوٹل کے پاس حادثہ میں کنٹینر ڈرائیور کی موت

مالیگاؤں /۳جون۔  گذشتہ کل لبیک ہوٹل کے پاس ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی کنٹینر ڈرائیور کی موت ہوگئی اس ضمن میں حاصل تفصیل کے مطابق ممبئی آگرہ ہائی وے ساوند گاﺅں پھاٹہ کے قریب لبیک ہوٹل کے سامنے کنٹینر نمبر ایم ایچ 46اے آر 4421کے ڈرائیور نے آگے چل رہی نامعلوم گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے چکر میں زبردست ٹکر ماردی اس حادثہ میں کنٹینر ڈرائیور جئے سنگھ دودھ ناتھ سنگھ پٹیل عمر 38سال ساکن سنسار پور تحصیل کوراو ضلع پریاگ راج اتر پردیش کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں کنٹینر کا ایک لاکھ روپئے مالی نقصان بھی ہوا ہے پوار واڑی پولیس نے اس واقعہ کا اندراج کرلیا ہے اور اس معاملے میں پولس انسپکٹر اشوک بچھاﺅ نے فریاد درج کروائی ہے جسکے مطابق ہلاک شدہ کنٹینر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید جانچ معاون پولیس انسپکٹر پوار کر رہے ہیں

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے