مالیگاؤں/ ۲۶جولائی۔ مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی اسمبلی الیکشن سے قبل کئی کروڑ روپے کے کاموں کا آغاز و افتتاح جنگی پیمانے پر جاری ہیں اسی سلسلے میں محلہ باغ محفوظ کی روڈ اور وال کمپاؤنڈ کی تعمیر کیلئے پہنچے محلے کے لوگوں میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا بعد از میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا آج اسوقت ہم محلہ باغ محفوظ جہاں پرتیما فوٹو اسٹوڈیووالے اور مبارک سیٹھ وغیرہ رہتے ہیں ان لوگوں کے ساتھ محلے والوں کا سال بھر پہلے یہ تقاضا تھا کہ ہمارے اس علاقے کی روڈ و وال کمپاؤنڈ تعمیر کرکے دیں۔لہٰذا مفتی صاحب کی کوششوں سے روڈ اور بازو کی ایک روڈ اسطرح کل بجٹ 30 لاکھ روپے ہے اور مبارک سیٹھ کے گھر کے پیچھے ایک کارپوریشن کی اوپن اسپیس کی جگہ ہے اسکو محفوظ رکھنے کیلئے ایک وال کمپاؤنڈ و دیگر چیزوں کیلئے 40 لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا ہے۔اس موقع پر محلے کے سرکردہ افراد نے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کے شکریہ ادا کرتے ہوئے پھولوں سے استقبال کیا اور خوشیوں کا اظہار کیا۔
Post Views: 86
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں