مالیگاؤں/۱۴مئی۔ رمضان پورہ علاقے میں اویس کرانہ دکان تاج پارک کے پاس ایک نوجوان جھگڑ ا سلجھانے گیا تھا ۔ جس پرچاقو سے شدید جان لیوا حملہ کیا گیا ۔ اور ا سے دوست کو لوکھنڈی پائپ سے مار دھاڑ کی گئی پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ پولیس نے جان لیوا حملہ کے الزام میں عمران شاہ چراغ شاہ (39ساکن سروے نمبر 55)کو گرفتار کیا ہے ۔ حمین اختر جمیل احمد عرف منا (ساکن تاج پارک رضیہ آباد مسجد کے قریب رمضان پورہ )نے فریاد درج کرائی ہے ۔ فریادی کا سالا ارشد خان اور ملزم شفیق شاہ رشید شاہ اور عارف شاہ رشید شاہ کے درمیان کچھ تنازعہ ہوا تھا۔ جسے ختم کرنے کے لئے فریادی نے مداخلت کی۔ اور اس پر ملزمین نے حملہ کردیا اور بری طرح زدو کوب کرتے ہوئے چاقو سے جان لیوا حملہ کردیا عارف شاہ نے فریادی کو زمین پر گرادیا اور شریف شاہ نے فریادی کی کمر پر چاقو گھونپ دیا اور اسے تکلیف پہنچائی اور عمران شاہ نے فریادی کے دوست سعید کو ہاسپٹل جاتے وقت پائپ سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ زخمی فریادی حمین اختر دھولیہ کے ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ پولس نے فریاد کے مطابق مقدمہ درج کر لیا اور فی الحال ایک ملزم عمران شاہ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے بقیہ کی تلاش جا ری ہے ۔ رمضان پورہ پولیس کے پولیس سب انسپکٹر چاہیر مزید جانچ کر رہے ہیں ۔
Post Views: 108
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں