کارپوریٹروں تک پہنچی ووٹر یادی ، الیکشن سے دو روز قبل اسٹال کے ذریعے ووٹر سلپ کی تقسیم
فرقہ پرستوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے ، 20مئی کو ووٹراپنے گھروں سے نکل کر ووٹ دینے ضرور جائیں:آصف شیخ
مالیگاؤں/۱۰مئی۔ دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ حلقہ کی پولنگ کو محض10دن باقی ہیں۔ اور انڈیا الائنس کی تمام پارٹیاں نے اپنے اپنے طور سے تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی راشٹروادی کانگریس پارٹی (شر د چندر پوار) کی جانب سے مقامی صدرآصف شیخ رشید نے کل دوپہر میں ہزار کھولی ، این سی پی آفس میں ایک پریس کا انعقاد کیا۔ جہاں انہوں نے کہاکہ ویسے تو این سی پی انڈیا الائنس کا حصہ ہے۔ لہٰذا ہمیں کانگریس کے امیدوار کو حمایت کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور ہم نے گذشتہ جمعہ کو پہلا جلسہ لے کر ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاو¿کاکام شروع کر دیا ہے۔ ابھی ہماری پارلیمنٹری بورڈ کی میٹنگ ہوئی ہے جہاں فیصلہ کیا گیاکہ اب شہر میں عملی کام انجام دینا ہے۔ لہٰذا جلسے ، جلوس، ریلیاں سے بہتر ہے کہ عملی کام یعنی ووٹر لسٹ، ووٹر سلپ کاکام کیا جائے۔ لہٰذا این سی پی کی جانب سے الیکشن سے دو دِن قبل پورے شہر میں شامیانہ لگاکر ووٹر سلپ بنانے اور تقسیم کا کام کیا جائے گا۔ ووٹروں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ کم وقت میں زیادہ کام کرنے کا وقت آچکا ہے۔ شامیانے میں ووٹروں کےلئے چائے پانی کا نظم بھی رہے گا۔ فی الحال ہم پارٹی کے تمام کارپوریٹروں کے ملاقات کریں گے اور اُن کے پاس ووٹر یادی پہنچائیں گے ۔ ووٹر لسٹ میں غلطیوں کی بھرمار ہے جو کہ ایک سازش کےلئے شہریان مالیگاو¿ں کےلئے کی گئی ہے۔ ہم ان کے مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم ووٹر سلپ کا کام پورے جوش سے کریں گے بشرطیکہ 20مئی الیکشن کےلئے دِن ووٹروں کو ہر حال میں اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ دینے جانا ہے ۔ کیوںکہ آج اس دیش کا بچانا ہے اور برسراقتدار نے جس طرح بھائی چارہ کو نقصان پنچایا ہے اور آئین ہند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے لہٰذافرقہ پرست پارٹی کو بے دخل کرنا ہے۔ “موصوف نے بتایاکہ 17مئی کی شب میں مشاور ت چوک پر این سی پی کا آخری جلسہ عام ہوگا جہاں سے ووٹروں کو بیدار کرنے کاکام کیا جائے گا۔
اس پریس کانفرنس میں طاہرہ میڈم، اسلم انصاری، شاہد ریشم والا، صابر گوہر، عتیق خان مہاراشٹر بیٹری، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ سمیت پارلیمنٹری بورڈ کے ممبرا ن موجود تھے۔
Post Views: 109
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں