سرخیاں

اعلیٰ تعلیم کی اجازت نہ ملنے سے ناراض اقصیٰ ارم لقمان انصاری نے پھانسی لگالی

مالیگاؤں / ۳جون۔ بیچلر آف آرٹس کے فائنل ایئر آخری سال میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مزید اعلیٰ تعلیم کی اجازت نہ ملنے سے ناراض جواں سال اقصیٰ ارم لقمان احمد انصاری نامی لڑکی نے پھانسی لگالی اور انتقال کرگئی ۔ اس ضمن میں حاصل تفصیل کے مطابق شہر کے معروف علاقے نعمانی نگر کی ساکن 21سال کی جواں سال اقصیٰ ارم نے جاری تعلیمی سال میں بیچلر آف آرٹس بی اے کے آخری سال میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی اور مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کے گھر کے ذمہ داران نے اسے اس کی اجا زت دینے سے انکار کردیا اور اسی بات سے وہ اس قدر ناراض تھی کہ اس نے اپنی زندگی تمام کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اتوار کو دوپہر بارہ سے ایک بجے کے درمیان خود کے مکان میں پھانسی لگانے کا انتہائی قدم اٹھا لیا اور موت کو گلے لگالیا ۔ جواں سال لڑکی کے اس انتہائی قدم سے علاقے میں خوف ہراس کا ماحول پھیل گیا ۔ گھر کے افراد اور اہل خانہ نے لڑکی کی لاش کو گھر سے نکالا اور ایک نجی ہاسپٹل میں لے گئے جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرا ر دیا بعد ازاں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی نقاط کی تکمیل کیلئے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا اور یہاں قانونی کاروائی پوری کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے سپر د کی گئی پوار واڑی پولیس اسٹیشن نے اس معاملے میں مقدمہ کا اندراج کرلیاہے اور مزید جانچ و تحقیق کررہی ہے ۔ خودکشی کے اس واقعہ سے نعمانی نگر اور شہر میں غم و افسوس کا ماحول پایا گیا

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے